Saturday, February 20, 2016

گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ میں سندھی اور پشتو کی سپورٹ شامل کردی


گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ میں 13 نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے۔ ان 13 زبانوں میں پاکستان کی دو زبانیں سندھی اور پشتو بھی شامل ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ پر اب 103 زبانوں کی سپورٹ شامل ہوگئی ہے۔ یہ 103 زبانیں اس وقت دنیا کی 99 فیصد آبادی کی زبانیں بھی ہیں۔

سندھی اور پشتو پاکستان کی اہم زبانیں ہیں۔ سندھی صوبہ سندھ کی دفتری زبان بھی ہے جبکہ پشتو پاکستان کی پختون آبادی کی زبان ہے۔ گوگل کا اندازہ ہے کہ سندھی بولنے والوں کی تعداد 25 ملین اور پشتو بولنے والوں کی تعداد 43 ملین افراد ہیں۔گوگل ٹرانسلیٹ میں اس وقت پاکستان کی 4زبانیں شامل ہوگئیں ہیں۔ اردو اور پنجابی تو پہلے سے موجود تھیں اب سندھی اور پشتوکا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔

No comments:

Post a Comment