Showing posts with label Internet. Show all posts
Showing posts with label Internet. Show all posts

Friday, September 23, 2016

اب پاکستانی بھی یوٹیوب سے پیسہ کماسکیں گے



اب پاکستانی بھی یوٹیوب سے پیسہ کماسکیں گے

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کو اپنے ’’یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام‘‘ میں شامل کرلیا ہے یعنی اب پاکستانی بھی اوریجنل ویڈیوز یوٹیوب پر رکھ کر پیسہ کماسکیں گے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہو۔ یوٹیوب موٹیٹائزیشن پروگرام فی الحال چند منتخب ممالک تک ہی محدود ہے اور پاکستان کی اس پروگرام میں شمولیت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ گوگل کی جانب سے یوٹیوب پاکستان کے باقاعدہ اجراء کی تقریب بہت جلد متوقع ہے اور یہ اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ چوری شدہ ویڈیوز اور کاپی رائٹ کی پابندی گوگل ایڈسینس اور دوسرے متعلقہ پروگراموں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر کوئی فرد یا ادارہ چوری شدہ ویڈیوز یوٹیوب پر رکھتا ہے تو نہ صرف وہ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں بلکہ اس شخص کا ایڈسینس اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا جاتا ہے۔ عین یہی پالیسی ایڈسینس سے استفادہ کرنے والی دوسری تمام ویب سائٹس کے لئے بھی ہے جس کے تحت ایڈسینس اکاؤنٹس کو 3 زمروں (کٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وہ ویب سائٹس جو ’’صاف ستھری‘‘ ہیں یعنی کاپی رائٹ قوانین کی پابندی کرتی ہیں اور ان پر اوریجنل مواد شائع کیا جاتا ہے۔ ان ویب سائٹس پر ایڈسینس اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ وہ ویب سائٹس جن پر شبہ ہو کہ ان پر چوری شدہ مواد شائع ہوتا ہے اور وہ زیرِ نگرانی ہوں ان پر ایڈسینس کے اشتہارات ضرور دکھائی دیتے ہیں لیکن معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔

وہ ویب سائٹس جو یقینی طور پر چوری شدہ مواد شائع کرتی اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتی ہیں ان سے متصل ایڈسینس اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔ یعنی نہ تو ان پر کوئی ایڈسینس کا اشتہار دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی انہیں پہلے دکھائے گئے اشتہارات کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام میں بھی یہی تمام نکات مدنظر رکھے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام اعلانات کے باوجود گوگل نے اب تک اردو زبان کو اپنے ایڈسینس پروگرام کی آفیشل زبانوں میں شامل نہیں کیا ہے حالانکہ پچھلے چند سال سے وہ اپنے ایڈورڈ پروگرام کے تحت کئی پاکستانی اداروں سے نہ صرف اشتہارات لے رہا ہے بلکہ ایڈسینس کی حامل کئی ویب سائٹس پر یہ اشتہارات انگریزی اور اردو میں دکھا بھی رہا ہے۔

Tuesday, September 20, 2016

طاقتور دھاتی پنجوں سے 20 کلو تک وزن اٹھانے والا ڈرون تیار


طاقتور دھاتی پنجوں سے 20 کلو تک وزن اٹھانے والا ڈرون تیار

ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے ساحلوں اور سمندر میں مدد کے لیے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے ایک دلچسپ ڈرون بنایا ہے جس میں آہنی پنچوں کے 2 جوڑے لگائے گئے ہیں جو کسی بھی شے کو مضبوطی سے گرفت میں لے کر ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔

6 پنکھڑیوں والے اس ڈرون کو پروڈرون کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ ڈرون بہت تیزی سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اپنے شکنجوں میں مجموعی طور پر 20 کلوگرام وزن ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا سکتا ہے۔ اسے زہریلے مادوں کو اٹھانے اور سمندروں میں لائف جیکٹ پھینکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ڈرون کو پی ڈی 6 بی اے ڈبلیو اے آر ایم ہے یہ کرسیاں، لائف گارڈ اور دیگر امدادی اشیا بڑی آسانی سے اٹھاسکتا ہے۔ یہ ڈرون ہر موسم اور حالات میں 37 میل یا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ ویڈیو سے ظاہر ہے کہ اسے بلند مقامات اور سمندری حدود میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وزن اٹھانے کے بعد اس کا جدید الگورتھم ڈرون کو غیرمستحکم ہونے سے بچاتا ہے۔

یہ پرخطر ماحول میں کیبل کاٹنے، سوئچ آف کرنے اور دیگر اہم کام بھی کرسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرنے والا یہ ڈرون مخصوص مقاصد کے تحت بنایا گیا ہے۔

Wednesday, August 31, 2016

دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر


دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر 

ایک زمانہ تھا جب نیا نیا ٹی وی ایجاد ہوا تو لوگ ایک دوسرے کو بتایا کرتے تھے کہ اب ایک ایسا ریڈیو آنے والا ہے جس میں تصویر بھی نظر آتی ہے- لیکن ایک صدی میں ہی سائنس کی دنیا میں جیسے بھونچال ہی آ گیا ہو- سمارٹ فونز نے موجودہ صدی میں ٹیکنالوجی کا ایک نیا رحجان پیدا کر دیا ہے- آے دن سمارٹ فون کے بارے میں کوئی نہ کوئی نئی خبر ملتی رہتی ہے - لیکن اب سمارٹ فونز کے بارے میں ایک انوکھی خبر بھی سامنے آ گئی ہے 

سائنس دانوں نے اب ایک ایسا سمارٹ فون سینسر ایجاد کر لیا ہے جو دیوار کے اندر خلا کو بڑی آسانی کے ساتھ دیکھ سکتا ہے- یہ سینسر دیوار کے اندر خالی جگہ جیسا کہ پائپ گزارنے کی جگہ، چوہے کا بل وغیرہ دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس سینسر کو بڑی آسانی کے ساتھ سمارٹ فون سے اٹیچ کیا جا سکتا ہے - اس سینسر کا نام بوٹ ڈی آئی وائی رکھا گیا ہے-  بوٹ ڈی آئی وائی یہ سب کام ایک امیجنگ ٹول کی مدد سے کرتا ہے- اسے اینڈرائڈ فون کی بیک سائیڈ پر نصب کیا جاتا ہے - یہ سینسر دیوار کے اندر موجود اشیا سے خارج ہونے والی برقی لہروں کو رسیو کر کے تھری ڈی امیج کی صورت میں اینڈرائڈ فون پر ظاہر کرتا ہے- یہ سینسر امریکی مارکیٹ میں با قاعدہ فروخت ہو رہا ہے

Wednesday, August 17, 2016

پاکستانی ہیکر کا اعزاز


پاکستانی ہیکر کا اعزاز

را فع بلوچ پاکستانی ایتھکل ہیکر ہیں انہوں نے ہیکنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے - چند ماہ پہلے ہی انہوں نےفیس بک میں ایک بگ ڈھونڈ کر ایک اعزاز اپنے نام کیا تھا- لیکن اب انٹرنیٹ کی بہت ہی مشہور کمپنی کے سافٹ ویئر میں بھی انہوں نے بگ ڈھونڈ کر کمال کر دیا ہے- گوگل کا براؤزر گوگل کروم اور فائر فاکس کا براؤزر موزیلا فائر فاکس دو بڑے اور مشھور براؤزرز ہیں جو انٹرنیٹ کی دنیا میں بے تاج بادشاہ کی حثیت رکھتے ہیں

را فع بلوچ نے ان دونوں براؤزرز میں بگ ڈھونڈ کر نہ صرف ان کومپونیوں کو حیران کر دیا ہے بلکہ دنیا کو بھی پاکستان کا ایک روشن پہلو دکھا دیا ہے- اس کام کے بدلے میں انھیں پانچ ہزار ڈالر کے انعام سے بھی نوازہ جا چکا ہے-اگر کوئی ہیکر بگ کو گوگل کروم یا پھر موزیلا فائر فاکس پر اپلوڈ کر دے اور کوئی یوزر سرچ انجن پر فیس بک سرچ کرے تو یوزر کو با ظاہر فیس بک نظر آنے والی ویب سائٹ فیس بک نہیں ہوگی- یوزر اس سائٹ پر جوں ہی سائن ان ہوگا- اس کا سارا ڈیٹا ہیکر کے پاس چلا جائے گا- اور اس طرح یوزر اپنے ہی ڈیٹا اور پرائیویسی سے محروم ہو جایے گا

رافع بلوچ کے مطابق یہ بگ دیگر براؤزرز میں بھی موجود ہے مگروہ سیکورٹی رسک کی بناء پر انکا نام بتانا نہیں چاہتے-انٹرنیٹ کی بڑی بڑی کومپنیز جیسا کہ فیس بک، ٹویٹر، مائیکروسافٹ اور گوگل رافع بلوچ کو اپنے ہال آف فیم میں شامل کر چکی ہیں

Monday, August 8, 2016

ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی


چند دن پہلے ٹورینٹس کے حوالے سے انتہائی مقبول ویب سائٹ  کو غیرقانونی مواد پھیلانے کے جرم میں امریکی سرکاری ادارہ بند کروا چکا ہے۔ نا صرف یہ ویب سائٹ بند ہوئی بلکہ اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس ویب سائٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کی کئی جعلی کاپیاں منظر عام پر آچکی ہیں لیکن کوئی بھی اصلی ویب سائٹ کی طرح کارآمد نہیں۔ 


اب ٹورینٹس کے حوالے سے ایک اور بڑی ویب سائٹ نے بھی اپنی سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ دراصل ٹورینٹس کا سرچ انجن کہلاتی تھی۔ اس کے ذریعے دوسری ٹورینٹس ویب سائٹ پر موجود ٹورینٹس کو سرچ کیا جا سکتا تھا۔

 کی انتظامیہ نے ویب سائٹ کو بند کرنے کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم گمان ہے کہ انھیں بھی امریکی حکام وارننگ دے چکی تھی۔ اس لیے انتظامیہ نے کسی بڑی کارروائی سے بچنے کے لیے خود ہی ویب سائٹ کو غیرفعال کر دیا ہے۔

Wednesday, July 27, 2016

ایٹمی ہارڈ ڈرائیو؛ بڑی مقدارمیں ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے


کمپیوٹر، ٹیبلٹ پی سی، اور اسمارٹ فونز وغیرہ کا استعمال بڑھنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر سفر کرتے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت بھی بڑھتی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ذاتی تصاویر کے علاوہ مختلف کیفیات اور ردعمل کے اظہار کے لیے مخصوص اشکال کا استعمال بھی زیادہ گنجائش کا تقاضا کررہا ہے۔ انٹرنیٹ پر سفر کرنے والے ڈیٹا کی مقدار جس رفتار سے بڑھ رہی ہے، اس کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ معلومات ذخیرہ کرنے کے موجودہ روایتی طریقے مستقبل میں ناکافی ثابت ہوں گے۔ اسی خدشے کے پیش نظر کمپیوٹر انجنیئر اور سائنس داں ڈیٹا اسٹوریج کے نئے طریقے دریافت کرنے کے لیے تحقیق میں مصروف ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسٹریمنگ سروسز اور پہلے سے زیادہ طاقت وَر اور تیز رفتار کمپیوٹرز کی وجہ سے عالمی کمیونیکیشن کے حوالے سے انفرا اسٹرکچر پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اب انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے ساتھ ڈیٹا کے حوالے سے بھی مزید کام کرنا ہو گا۔

گذشتہ ایک عشرے کے دوران جہاں سائنس داں انٹرنیٹ کی رفتار 50 گنا تک بڑھانے میں کام یاب رہے ہیں، وہیں ہارڈ ڈرائیوز کی گنجائش کے لیے بھی تجربات جاری ہیں اور کام یابی کے دعوے بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ جب آپ انسٹاگرام پر کوئی تصویر اپ لوڈ کرتے یا یوٹیوب کی کسی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہیں تو آپ انٹرنیٹ پر سفر کرتے ڈیٹا میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ آن لائن ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی مقدار ڈیٹا اسٹوریج کمپنیوں کے لیے درد سَر بنتی جارہی ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق آن لائن ڈیٹا میں یومیہ ایک ارب گیگابائٹ کی رفتار سے اضافہ ہورہا ہے۔

محفوظ ڈیٹا بھی کئی ہزار ایٹموں کی جگہ گھیرتا ہے۔ اب سائنس دانوں نے ایٹم بہ ایٹم ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہارڈ ڈرائیو ایجاد کرلی ہے۔ 1959ء میں ماہر طبیعیات رچرڈ فیمین نے تصور پیش کیا تھا کہ اگر کوئی پلیٹ فارم انفرادی ایٹموں کو یکساں طور پر ترتیب دے سکے تو اس میں ایک ایٹم کی سطح پر معلومات ذخیرہ کی جاسکیں گی۔ یعنی معلومات کی ذخیرہ کاری کے لیے درکار ایٹموں کی تعداد کم ہوجائے گی اور یوں ہارڈ ڈرائیوز کی گنجائش غیرمعمولی طور پر گنا بڑھ جائے گی۔

نیدرلینڈز کی ڈیلف یونی ورسٹی سے وابستہ ماہرین نے رچرڈ کے اس تصور کو حقیقت میں بدل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے ایک کلوبائٹ (8000 بٹس) گنجائش کی حامل میموری ڈیوائس تیار کی ہے جس میں کلورین کے ایٹموں کی انفرادی پوزیشن ہر بِٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ایٹمی ہارڈ ڈرائیو کی گنجائش کتنی ہوگی؟ اس بارے میں پروفیسر سینڈر اوٹے کہتے ہیں،’’ نظری طور پر اس کی گنجائش اتنی ہوگی کہ ایک ڈاک ٹکٹ جتنی ہارڈ ڈرائیو میں آج تک لکھی گئی تمام کتابیں محفوظ کی جاسکیں گی۔‘‘

تجربات کے دوران سائنس دانوں نے ایک مربع انچ کی ہارڈ ڈرائیو میں 500 ٹیرابٹ ڈیٹا کام یابی سے ذخیرہ کیا۔ ذخیرہ کاری کی یہ گنجائش اس وقت بازار میں دستیاب بہترین ہارڈ ڈسک کی گنجائش سے 500 گنا زیادہ ہے۔ ایٹموں کو فرداً فرداً ترتیب دینے کے لیے سائنس دانوں نے اسکیننگ ٹنلنگ مائیکرواسکوپ ( ایس ٹی ایم) کا استعمال کیا۔ اس مشین میں لگی ہوئی خردبینی سوئی کے ذریعے کسی میٹیریل کی سطح پر ایٹموں کے ساتھ فرداً فرداً چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔ اس ’ چھیڑ چھاڑ‘ کے دوران ماہرین انتہائی طاقت وَر خردبین کی مدد سے ایٹموں کو بہ آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

پروفیسر اوٹے کے مطابق ایس ٹی ایم کی مدد سے ایٹموں کو ترتیب دینا ایک دل چسپ تجربہ ثابت ہوا۔ یہ ایسے ہی تھا جیسے ہم کسی تصویری معمے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پروفیسر اوٹے اور ان کی ٹیم نے کاپر اور کلورین کے ایٹموں کو ترتیب دے کر ان میں ایٹم کی سطح پر ڈیٹا کی ذخیرہ کاری ممکن بنائی، اس طرح کے تانبے کے دو ایٹموں کے درمیان کلورین کا ایک ایٹم رکھا گیا۔ سائنس داں کہتے ہیں کہ ایٹم کی سطح پر ڈیٹا محفوظ کرنے کی تیکنیک آن لائن ڈیٹا کی ذخیرہ کاری کے مسئلے کو بہترین حل ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم اس تیکنیک سے تیار کردہ ہارڈ ڈسک کی عام دست یابی میں ابھی وقت لگے گا۔

Tuesday, July 19, 2016

پاکستانی نوجوان دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل



ملتان: عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی سے فارغ التحصیل 21 سالہ شاہ میر عامر نے دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

شاہ میر عامر ’’اخلاقی ہیکنگ‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں یعنی وہ کسی ویب سائٹ یا سرور کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ اس میں موجود سیکیورٹی کی خرابیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ اخلاقی ہیکروں کی بین الاقوامی ویب سائٹ ’’ ہیکر ون‘‘ کے مطابق، شاہ میر اب تک سنیپ چیٹ، شوپیفائی، اِمگور، ڈراپ باکس، یوڈیمی، آئی آر سی کلاؤڈ، وائمیو، ٹوئٹر اور یاہو سمیت درجنوں اداروں کی ویب سائٹس میں مجموعی طور پر سیکیوریٹی کی 875 خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔

سائبر سیکیوریٹی کمیونٹی کی ویب سائٹ ’’ڈارک ریڈنگ‘‘ کے شون مارٹن نے اپنی ایک تازہ پوسٹ میں شاہ میر عامر کو چوٹی کے اخلاقی ہیکروں یا ’’خامیاں/ کمزوریاں ڈھونڈنے والوں‘‘ میں تیسرا نمبر دیا ہے جبکہ  ’’بگ کراؤڈ ‘‘ نامی ویب سائٹ نے بھی انہیں اپنے ہال آف فیم میں جگہ دی ہے۔ ’’ہیکر ون‘‘ نے اپنی تیسری سہ ماہی کے لیڈر بورڈ  میں شاہ میر کو دوسرا جبکہ مجموعی طور پر گیارہواں نمبر دیا ہے۔

چند روز پہلے اپنی ایک فیس بُک اپ ڈیٹ میں شاہ میر عامر نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’’ڈیف کون‘‘ (DefCON) میں شرکت کی تیاریاں کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے’’چیریٹی ہیکرز ایسوی ایشن‘‘ (سی ایچ اے) کے نام سے بھی ایک ادارے کی داغ بیل بھی ڈالی ہے جس کا مقصد رنگ، نسل، مذہب، زبان یا ملک سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ سی ایچ اے امداد کے طور پر رقم اور کپڑوں کے علاوہ لوگوں کو یہ ترغیب بھی دے رہی ہے کہ وہ ضرورت مندوں کو اپنی ’’مہارت‘‘ اور ’’وقت‘‘ بھی عطیہ کریں تاکہ وہ معاشرے میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کرسکیں۔ ہیکنگ میں نوواردوں کو ان کا مشورہ ہے: ’’سیکھنے کےلئے کام کیجئے، کمانے کےلئے نہیں۔‘‘

Friday, June 24, 2016

آئی فون کو بٹوے سے چارج کریں


اگر آپ کے پاس آئی فون 6 پلس یا 6S پلس کے علاوہ آئی فون کا کوئی ماڈل ہے تو اس بات کی قوی امید ہے کہ آپ بیٹری کی کمی کا شکار رہتے ہوں گے۔ جب بیک گراؤنڈ پر درجنوں اپ ڈیٹس اور ایپلی کیشنز چل رہی ہوتی ہیں، فون آپ کے ہر مقام کو نقشے پر نوٹ کر رہا ہوتا ہے، بلوٹوتھ، وائی فائی اور ڈیٹا انٹرنیٹ ہر وقت کام کر رہا ہوتا ہے ایسی صورت حال میں بیٹری کی جان نکلنا ایک عام سی بات ہے۔

اکثر لوگ بے وقت بیٹری کی کمی سے بچنے کے لیے چارجر ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں۔ اکثر تو بیٹری کیس اور بیٹری پیکس بھی لیے پھرتے ہیں۔ ظاہر ہے آج کل کے مصروف دور میں کوئی بھی اپنا فون چند منٹوں کے لیے بھی بند رکھنا گوارا نہیں کر سکتا۔

آئی فون صارفین کی اسی مشکل کو حل کرنے کے لیے ’’نومیڈ‘‘ کمپنی نے ایسا بٹوہ تیار کیا ہے جس میں ایک عدد بیٹری بھی نصب ہے۔ چمڑے سے بنا ہوا عام سی شکل و صورت کا یہ بٹوہ کام میں انتہائی خاص ہے کیونکہ اس میں اتنی طاقتور بیٹری موجود ہے جو ایک آئی فون کو مکمل چارج کر سکتی ہے۔

یہ بیٹری اندر مکمل طور پر سلی ہوئی ہے یعنی اسے باہر نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس میں لائٹننگ یو ایس بی پورٹ موجود ہے جس کے ذریعے جب چاہیں آئی فون کو چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس بیٹری کو چارج کرنے بھی سہولت دی گئی ہے تاکہ آپ باآسانی اپنے بٹوے میں بیٹری بیک اپ لیے پھریں۔

یہ بٹوہ دو مختلف قیمتوں یعنی 119.95 اور 149.95 امریکی ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بٹوہ کافی مہنگا ہے لیکن یاد رہے کہ کمپنی کا کہنا ہے دراصل اس میں بیٹری کی زیادہ قیمت نہیں بلکہ بٹوے میں استعمال ہونے والے بہترین چمڑے کی قیمت وصول کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس بٹوے کو باآسانی منگوایا جا سکتا ہے۔

Wednesday, June 15, 2016

مائیکروسافٹ کا سماجی سائٹ لنکڈ ان کو خریدنے کا اعلان



مائیکرو سافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان خریدنے کا اعلان کردیا ہے

مائیکروسافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان کو 26.2 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس ڈیل کے بعد لنکڈ ان کے موجودہ سی ای او جیف وائینر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے تاہم وہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کو کمپنی امور میں رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے سی ای اور ستیا نڈیالا کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان نے بزنس حب کو دنیا بھر کے پروفیشنلز سے رابطے کا بہترین نیٹ ورک بنایا ہے تاہم ہم لنکڈ ان کے ساتھ مل کر اس نیٹ ورک کو مزید بہتر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ لنکڈ ان بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ ہے جس کو دسمبر 2002 میں بنایا گیا اور 2003 میں اس کو عام پبلک کے لیے لانچ کیا گیا تھا جب کہ لنکڈان  کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 400 ملین کے قریب ہے جس میں سے 106 ملین افراد فعال صارف ہیں۔

Friday, May 27, 2016

وائرلیس کے ذریعے 6 گیگا بائٹس ڈیٹا فی سیکنڈ منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ


کولون جرمنی: جرمن انجینیئروں نے 37 کلومیٹر کے فاصلے پر لائی فائی کے ذریعے 6 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی ہوش ربا رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفرکرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس کے لیے جرمن شہر کولون کی 45 منزلہ عمارت سے واخٹبرگ میں واقع ایک خلائی ریڈار تک یہ سگنل بھیجے گئے جن کا فاصلہ 37 کلومیٹر تھا۔ یہ تجربہ اے سی سی ای ایس یا ایڈوانسڈ ای بینڈ سیٹلائٹ لنک اسٹڈیز کا حصہ ہے۔ اس کے تحت ملی میٹر لہروں کے ذریعے 71 سے 76 گیگاہرٹز ریڈیو فری کوئنسی بینڈ پر یہ ڈیٹا بھیجا گیا ہے۔ تجرباتی طور پر یہ نظام مزید تیزی سے ڈیٹا بھیج سکتا ہے لیکن عملی طور پر ابھی 6 گیگا بائٹس فی سیکنڈ رفتار حاصل کی گئی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ پوری ڈی وی ڈی کے برابر ڈیٹا صرف 10 سیکنڈ میں بھیجا یا وصول کیا جاسکتا ہے۔ تصدیق کے بعد یہ کسی وائرلیس نظام کے ذریعے بھیجا جانے والا سب سے تیز رفتار ڈیٹا ہے۔ انجینیئروں نے اسے ڈیٹا ٹرانسفرکی تاریخ کا ایک اہم کارنامہ قرار دیا ہے۔ اگرچہ اس سے تیز رفتاری کا مظاہرہ تجربہ گاہ میں کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ ڈیٹا حقیقی وقت میں ایک طویل فاصلے تک بھیجا گیا ہے۔

اس پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دور دراز اور غریب علاقوں یا کسی آفت کے بعد انفراسٹرکچر تباہ ہونے والے خطوں میں اس نظام کو کم خرچ اور قابلِ بھروسہ نظام کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

Thursday, February 4, 2016

’’واٹس ایپ‘‘ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی





نیویارک: موبائل فون پر میسیجنگ کا ٹرینڈ جیسے جیسے بڑھتا جا رہا ہے لوگوں کو اپنے پیاروں کو میسج کرنا ہو، آڈیو یا ویڈیو پیغام دینا ہو تو وہ واٹس ایپ کا سہارا لیتے ہیں اسی لیے واٹس ایپ کا استعمال کرنے والوں کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے جس سے واٹس ایپ کی پسندیدگی کا گراف مزید بڑھ گیا ہے۔

واٹس ایپ کی تعداد کا ایک ارب تک پہنچنا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے تاہم یہ تعداد فیس بک کے اپنی میسینجر موبائل ایپلی کیشن کے صارفین سے زائد ہے جس کے ماہانہ 80 کروڑ صارفین ہیں جب کہ فیس بک کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پرروزانہ 42 ارب پیغامات اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں تاہم ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی واٹس ایپ کئی اہم منڈیوں میں پیچھے ہے اور اسے مزید جدید فیچر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

آئی ایچ ایس کے موبائل تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایسی کئی بڑی منڈیاں ہیں جہاں واٹس ایپ بڑا کھلاڑی نہیں ہے جب کہ چین میں وی چیٹ کے 50 کروڑ صارفین ہیں۔ جاپان میں لائن پسند کیا جاتا ہے اور کاکاؤ ٹاک جنوبی کوریا میں فیورٹ میسجنگ سروس ہے لیکن یہ سب مخصوص علاقوں اور خطوں تک محدود ہیں جب کہ بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ کامیاب واٹس ایپ ہے۔

Monday, November 9, 2015

How To Make Money With Internet Marketing

Every so often, an idea hits that is just perfect for a business. With the internet developing a business based on an idea, it has never been easier. The tips presented below can help you get off to a great start in the field of Internet marketing.
To promote what you are selling, write a review of the product. Make sure to use the name of the product and the word 'review' in your title. People looking for the keyword 'review' will find your web page and chances are, they are thinking about buying the product, if they were looking for a review.
Pick a theme for the website and stick with it. People want to see a site that has organized content that makes sense. Become an expert in one field to prove that the information is coming from a knowledgeable source. Dipping into too many different subjects makes the site look confusing and messy.
Set a goal for your website. In most cases, it is to drive more business but you must have a goal on how to do that. As important as it is to set goals, it is just as, if not more important to come up with some kind of system to measure your success in reaching those goals.
Increase your internet marketing exposure by posting to various directories. With so many directories out there, it can be tough deciding where to start first, just remember that any post is better than no post. Over time, you will accumulate your listings into all of the directories. Just keep up a steady pace and you shall succeed.
A wonderful way to get more visibility for your online marketing site is to use press releases. When you issue a press release over the Internet, you are adding fresh content to your Internet marketing site. This inevitably gives you a greater visibility and will most likely bring more visitors to your site to view your product.
Do not over load your site with banners. If everyone who posted banners everywhere made money, there would be a lot more wealthy people. Overloading your site with banners and advertisements makes your site look clumsy and ugly. Keep your adds tasteful so you do not send your visitors away.
Host your own blog to communicate with your clients and potential clients. If you host your own blog, you will retain control over it. If you use a free blog, you may put a whole lot of work into it only to have it canceled by the host without explanation. Then you would have wasted a lot of time and energy and lost credibility. By hosting your own blog, you can avoid unpleasant surprises.
They key to getting more visits is to write a good review of your website. A review is the short paragraph that appears when your website comes up in a search result. A good review should instantly grab the visitor's attention and make them want to learn more about your website.
As you may now be starting to understand, launching an Internet marketing campaign does not need to be as difficult or expensive as it once was. The important thing to keep in mind is the necessity of Internet marketing in the success of your business. By following the tips from this article you will help ensure your Internet marketing campaign is a resounding success.