Wednesday, August 31, 2016

دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر


دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر 

ایک زمانہ تھا جب نیا نیا ٹی وی ایجاد ہوا تو لوگ ایک دوسرے کو بتایا کرتے تھے کہ اب ایک ایسا ریڈیو آنے والا ہے جس میں تصویر بھی نظر آتی ہے- لیکن ایک صدی میں ہی سائنس کی دنیا میں جیسے بھونچال ہی آ گیا ہو- سمارٹ فونز نے موجودہ صدی میں ٹیکنالوجی کا ایک نیا رحجان پیدا کر دیا ہے- آے دن سمارٹ فون کے بارے میں کوئی نہ کوئی نئی خبر ملتی رہتی ہے - لیکن اب سمارٹ فونز کے بارے میں ایک انوکھی خبر بھی سامنے آ گئی ہے 

سائنس دانوں نے اب ایک ایسا سمارٹ فون سینسر ایجاد کر لیا ہے جو دیوار کے اندر خلا کو بڑی آسانی کے ساتھ دیکھ سکتا ہے- یہ سینسر دیوار کے اندر خالی جگہ جیسا کہ پائپ گزارنے کی جگہ، چوہے کا بل وغیرہ دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس سینسر کو بڑی آسانی کے ساتھ سمارٹ فون سے اٹیچ کیا جا سکتا ہے - اس سینسر کا نام بوٹ ڈی آئی وائی رکھا گیا ہے-  بوٹ ڈی آئی وائی یہ سب کام ایک امیجنگ ٹول کی مدد سے کرتا ہے- اسے اینڈرائڈ فون کی بیک سائیڈ پر نصب کیا جاتا ہے - یہ سینسر دیوار کے اندر موجود اشیا سے خارج ہونے والی برقی لہروں کو رسیو کر کے تھری ڈی امیج کی صورت میں اینڈرائڈ فون پر ظاہر کرتا ہے- یہ سینسر امریکی مارکیٹ میں با قاعدہ فروخت ہو رہا ہے

No comments:

Post a Comment