دیر سے رات کا کھانه کھانے سے فالج اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ
ترکی کے سائنس دانوں نے تحقیق کی ہے جو لوگ رات کا کھانا دیر سے کھاتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے- ان کے مطابق جب رات کو جسم آرام کی کیفیت میں آتا ہے تب بلڈ پریشر دس فیصد تک کم ہو جاتا ہے- اگر رات کا کھانا دیر سے کھایا جاے تو جسم کو زیادہ دیر تک ایکٹو رہنا پڑتا ہے جو کہ بعد میں فالج اور ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے- لہٰذا ساری رات جسم کا سٹریس میں رہنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے اسی لیے ماہرین صحت یہ تجویز کرتے ہیں کہ رات کا کھانا سات بجے تک کھا لینا چاہئیے ورنہ دوسری صورت میں ہائی بلڈ پریشر اور فالج کا خطرہ برقرار رہتا ہے
ماہرین صحت نے مزید کہا ہے کہ جو لو گ رات کا کھانا کھا نے کے بعد دو گھنٹے سے پہلے ہی بستر پر چلے جاتے ہیں وہ ساری رات ہائی بلڈ پریشر کی کیفیت میں ہی رہتے ہیں- یعنی ان کا بلڈ پریشر زیادہ ہوتا ہے بانسبت ان لوگوں کے جو عام طور پر رات کا کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد اپنے بستر پر جاتے ہیں- طبی محققین نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ کھانا کھانے کے بعد ہمارے جسم سے سٹریس ہارمونز خارج ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے اور بڑھنے نہیں پاتا
No comments:
Post a Comment