Showing posts with label Tech News. Show all posts
Showing posts with label Tech News. Show all posts

Friday, September 23, 2016

اب پاکستانی بھی یوٹیوب سے پیسہ کماسکیں گے



اب پاکستانی بھی یوٹیوب سے پیسہ کماسکیں گے

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان کو اپنے ’’یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام‘‘ میں شامل کرلیا ہے یعنی اب پاکستانی بھی اوریجنل ویڈیوز یوٹیوب پر رکھ کر پیسہ کماسکیں گے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس گوگل ایڈسینس کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہو۔ یوٹیوب موٹیٹائزیشن پروگرام فی الحال چند منتخب ممالک تک ہی محدود ہے اور پاکستان کی اس پروگرام میں شمولیت ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ گوگل کی جانب سے یوٹیوب پاکستان کے باقاعدہ اجراء کی تقریب بہت جلد متوقع ہے اور یہ اعلان بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

واضح رہے کہ چوری شدہ ویڈیوز اور کاپی رائٹ کی پابندی گوگل ایڈسینس اور دوسرے متعلقہ پروگراموں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر کوئی فرد یا ادارہ چوری شدہ ویڈیوز یوٹیوب پر رکھتا ہے تو نہ صرف وہ ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جاتی ہیں بلکہ اس شخص کا ایڈسینس اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا جاتا ہے۔ عین یہی پالیسی ایڈسینس سے استفادہ کرنے والی دوسری تمام ویب سائٹس کے لئے بھی ہے جس کے تحت ایڈسینس اکاؤنٹس کو 3 زمروں (کٹیگریز) میں تقسیم کیا گیا ہے۔ وہ ویب سائٹس جو ’’صاف ستھری‘‘ ہیں یعنی کاپی رائٹ قوانین کی پابندی کرتی ہیں اور ان پر اوریجنل مواد شائع کیا جاتا ہے۔ ان ویب سائٹس پر ایڈسینس اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ وہ ویب سائٹس جن پر شبہ ہو کہ ان پر چوری شدہ مواد شائع ہوتا ہے اور وہ زیرِ نگرانی ہوں ان پر ایڈسینس کے اشتہارات ضرور دکھائی دیتے ہیں لیکن معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جاتی۔

وہ ویب سائٹس جو یقینی طور پر چوری شدہ مواد شائع کرتی اور کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کرتی ہیں ان سے متصل ایڈسینس اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔ یعنی نہ تو ان پر کوئی ایڈسینس کا اشتہار دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی انہیں پہلے دکھائے گئے اشتہارات کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔ یوٹیوب مونیٹائزیشن پروگرام میں بھی یہی تمام نکات مدنظر رکھے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ ان تمام اعلانات کے باوجود گوگل نے اب تک اردو زبان کو اپنے ایڈسینس پروگرام کی آفیشل زبانوں میں شامل نہیں کیا ہے حالانکہ پچھلے چند سال سے وہ اپنے ایڈورڈ پروگرام کے تحت کئی پاکستانی اداروں سے نہ صرف اشتہارات لے رہا ہے بلکہ ایڈسینس کی حامل کئی ویب سائٹس پر یہ اشتہارات انگریزی اور اردو میں دکھا بھی رہا ہے۔

Tuesday, September 20, 2016

طاقتور دھاتی پنجوں سے 20 کلو تک وزن اٹھانے والا ڈرون تیار


طاقتور دھاتی پنجوں سے 20 کلو تک وزن اٹھانے والا ڈرون تیار

ٹوکیو: جاپانی کمپنی نے ساحلوں اور سمندر میں مدد کے لیے سامان ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لیے ایک دلچسپ ڈرون بنایا ہے جس میں آہنی پنچوں کے 2 جوڑے لگائے گئے ہیں جو کسی بھی شے کو مضبوطی سے گرفت میں لے کر ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچا سکتے ہیں۔

6 پنکھڑیوں والے اس ڈرون کو پروڈرون کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ ڈرون بہت تیزی سے 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اپنے شکنجوں میں مجموعی طور پر 20 کلوگرام وزن ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچا سکتا ہے۔ اسے زہریلے مادوں کو اٹھانے اور سمندروں میں لائف جیکٹ پھینکنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ ڈرون کو پی ڈی 6 بی اے ڈبلیو اے آر ایم ہے یہ کرسیاں، لائف گارڈ اور دیگر امدادی اشیا بڑی آسانی سے اٹھاسکتا ہے۔ یہ ڈرون ہر موسم اور حالات میں 37 میل یا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ ویڈیو سے ظاہر ہے کہ اسے بلند مقامات اور سمندری حدود میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ وزن اٹھانے کے بعد اس کا جدید الگورتھم ڈرون کو غیرمستحکم ہونے سے بچاتا ہے۔

یہ پرخطر ماحول میں کیبل کاٹنے، سوئچ آف کرنے اور دیگر اہم کام بھی کرسکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ 5 ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرنے والا یہ ڈرون مخصوص مقاصد کے تحت بنایا گیا ہے۔

Wednesday, August 31, 2016

دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر


دیواروں کے اندر خلا تلاش کرنے والا سمارٹ فون سینسر 

ایک زمانہ تھا جب نیا نیا ٹی وی ایجاد ہوا تو لوگ ایک دوسرے کو بتایا کرتے تھے کہ اب ایک ایسا ریڈیو آنے والا ہے جس میں تصویر بھی نظر آتی ہے- لیکن ایک صدی میں ہی سائنس کی دنیا میں جیسے بھونچال ہی آ گیا ہو- سمارٹ فونز نے موجودہ صدی میں ٹیکنالوجی کا ایک نیا رحجان پیدا کر دیا ہے- آے دن سمارٹ فون کے بارے میں کوئی نہ کوئی نئی خبر ملتی رہتی ہے - لیکن اب سمارٹ فونز کے بارے میں ایک انوکھی خبر بھی سامنے آ گئی ہے 

سائنس دانوں نے اب ایک ایسا سمارٹ فون سینسر ایجاد کر لیا ہے جو دیوار کے اندر خلا کو بڑی آسانی کے ساتھ دیکھ سکتا ہے- یہ سینسر دیوار کے اندر خالی جگہ جیسا کہ پائپ گزارنے کی جگہ، چوہے کا بل وغیرہ دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس سینسر کو بڑی آسانی کے ساتھ سمارٹ فون سے اٹیچ کیا جا سکتا ہے - اس سینسر کا نام بوٹ ڈی آئی وائی رکھا گیا ہے-  بوٹ ڈی آئی وائی یہ سب کام ایک امیجنگ ٹول کی مدد سے کرتا ہے- اسے اینڈرائڈ فون کی بیک سائیڈ پر نصب کیا جاتا ہے - یہ سینسر دیوار کے اندر موجود اشیا سے خارج ہونے والی برقی لہروں کو رسیو کر کے تھری ڈی امیج کی صورت میں اینڈرائڈ فون پر ظاہر کرتا ہے- یہ سینسر امریکی مارکیٹ میں با قاعدہ فروخت ہو رہا ہے

Wednesday, August 17, 2016

پاکستانی ہیکر کا اعزاز


پاکستانی ہیکر کا اعزاز

را فع بلوچ پاکستانی ایتھکل ہیکر ہیں انہوں نے ہیکنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے - چند ماہ پہلے ہی انہوں نےفیس بک میں ایک بگ ڈھونڈ کر ایک اعزاز اپنے نام کیا تھا- لیکن اب انٹرنیٹ کی بہت ہی مشہور کمپنی کے سافٹ ویئر میں بھی انہوں نے بگ ڈھونڈ کر کمال کر دیا ہے- گوگل کا براؤزر گوگل کروم اور فائر فاکس کا براؤزر موزیلا فائر فاکس دو بڑے اور مشھور براؤزرز ہیں جو انٹرنیٹ کی دنیا میں بے تاج بادشاہ کی حثیت رکھتے ہیں

را فع بلوچ نے ان دونوں براؤزرز میں بگ ڈھونڈ کر نہ صرف ان کومپونیوں کو حیران کر دیا ہے بلکہ دنیا کو بھی پاکستان کا ایک روشن پہلو دکھا دیا ہے- اس کام کے بدلے میں انھیں پانچ ہزار ڈالر کے انعام سے بھی نوازہ جا چکا ہے-اگر کوئی ہیکر بگ کو گوگل کروم یا پھر موزیلا فائر فاکس پر اپلوڈ کر دے اور کوئی یوزر سرچ انجن پر فیس بک سرچ کرے تو یوزر کو با ظاہر فیس بک نظر آنے والی ویب سائٹ فیس بک نہیں ہوگی- یوزر اس سائٹ پر جوں ہی سائن ان ہوگا- اس کا سارا ڈیٹا ہیکر کے پاس چلا جائے گا- اور اس طرح یوزر اپنے ہی ڈیٹا اور پرائیویسی سے محروم ہو جایے گا

رافع بلوچ کے مطابق یہ بگ دیگر براؤزرز میں بھی موجود ہے مگروہ سیکورٹی رسک کی بناء پر انکا نام بتانا نہیں چاہتے-انٹرنیٹ کی بڑی بڑی کومپنیز جیسا کہ فیس بک، ٹویٹر، مائیکروسافٹ اور گوگل رافع بلوچ کو اپنے ہال آف فیم میں شامل کر چکی ہیں

Monday, August 8, 2016

ٹورینٹس تلاش کرنے میں مدد دینے والی ویب سائٹ بھی بند ہو گئی


چند دن پہلے ٹورینٹس کے حوالے سے انتہائی مقبول ویب سائٹ  کو غیرقانونی مواد پھیلانے کے جرم میں امریکی سرکاری ادارہ بند کروا چکا ہے۔ نا صرف یہ ویب سائٹ بند ہوئی بلکہ اس کے مالک کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس ویب سائٹ کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کی کئی جعلی کاپیاں منظر عام پر آچکی ہیں لیکن کوئی بھی اصلی ویب سائٹ کی طرح کارآمد نہیں۔ 


اب ٹورینٹس کے حوالے سے ایک اور بڑی ویب سائٹ نے بھی اپنی سرگرمیوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ویب سائٹ دراصل ٹورینٹس کا سرچ انجن کہلاتی تھی۔ اس کے ذریعے دوسری ٹورینٹس ویب سائٹ پر موجود ٹورینٹس کو سرچ کیا جا سکتا تھا۔

 کی انتظامیہ نے ویب سائٹ کو بند کرنے کی وجہ تو نہیں بتائی تاہم گمان ہے کہ انھیں بھی امریکی حکام وارننگ دے چکی تھی۔ اس لیے انتظامیہ نے کسی بڑی کارروائی سے بچنے کے لیے خود ہی ویب سائٹ کو غیرفعال کر دیا ہے۔

Wednesday, July 27, 2016

ایٹمی ہارڈ ڈرائیو؛ بڑی مقدارمیں ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے


کمپیوٹر، ٹیبلٹ پی سی، اور اسمارٹ فونز وغیرہ کا استعمال بڑھنے کے ساتھ انٹرنیٹ پر سفر کرتے ڈیٹا کو ذخیرہ کرنے کی ضرورت بھی بڑھتی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ذاتی تصاویر کے علاوہ مختلف کیفیات اور ردعمل کے اظہار کے لیے مخصوص اشکال کا استعمال بھی زیادہ گنجائش کا تقاضا کررہا ہے۔ انٹرنیٹ پر سفر کرنے والے ڈیٹا کی مقدار جس رفتار سے بڑھ رہی ہے، اس کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ معلومات ذخیرہ کرنے کے موجودہ روایتی طریقے مستقبل میں ناکافی ثابت ہوں گے۔ اسی خدشے کے پیش نظر کمپیوٹر انجنیئر اور سائنس داں ڈیٹا اسٹوریج کے نئے طریقے دریافت کرنے کے لیے تحقیق میں مصروف ہیں۔ ماہرین کے مطابق اسٹریمنگ سروسز اور پہلے سے زیادہ طاقت وَر اور تیز رفتار کمپیوٹرز کی وجہ سے عالمی کمیونیکیشن کے حوالے سے انفرا اسٹرکچر پر دباؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور اب انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے ساتھ ڈیٹا کے حوالے سے بھی مزید کام کرنا ہو گا۔

گذشتہ ایک عشرے کے دوران جہاں سائنس داں انٹرنیٹ کی رفتار 50 گنا تک بڑھانے میں کام یاب رہے ہیں، وہیں ہارڈ ڈرائیوز کی گنجائش کے لیے بھی تجربات جاری ہیں اور کام یابی کے دعوے بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔ جب آپ انسٹاگرام پر کوئی تصویر اپ لوڈ کرتے یا یوٹیوب کی کسی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہیں تو آپ انٹرنیٹ پر سفر کرتے ڈیٹا میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ آن لائن ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی مقدار ڈیٹا اسٹوریج کمپنیوں کے لیے درد سَر بنتی جارہی ہے۔ ایک تخمینے کے مطابق آن لائن ڈیٹا میں یومیہ ایک ارب گیگابائٹ کی رفتار سے اضافہ ہورہا ہے۔

محفوظ ڈیٹا بھی کئی ہزار ایٹموں کی جگہ گھیرتا ہے۔ اب سائنس دانوں نے ایٹم بہ ایٹم ڈیٹا ذخیرہ کرنے کی ترکیب ڈھونڈ نکالی ہے۔ دوسرے لفظوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ انہوں نے دنیا کی سب سے چھوٹی ہارڈ ڈرائیو ایجاد کرلی ہے۔ 1959ء میں ماہر طبیعیات رچرڈ فیمین نے تصور پیش کیا تھا کہ اگر کوئی پلیٹ فارم انفرادی ایٹموں کو یکساں طور پر ترتیب دے سکے تو اس میں ایک ایٹم کی سطح پر معلومات ذخیرہ کی جاسکیں گی۔ یعنی معلومات کی ذخیرہ کاری کے لیے درکار ایٹموں کی تعداد کم ہوجائے گی اور یوں ہارڈ ڈرائیوز کی گنجائش غیرمعمولی طور پر گنا بڑھ جائے گی۔

نیدرلینڈز کی ڈیلف یونی ورسٹی سے وابستہ ماہرین نے رچرڈ کے اس تصور کو حقیقت میں بدل دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے ایک کلوبائٹ (8000 بٹس) گنجائش کی حامل میموری ڈیوائس تیار کی ہے جس میں کلورین کے ایٹموں کی انفرادی پوزیشن ہر بِٹ کو ظاہر کرتی ہے۔ ایٹمی ہارڈ ڈرائیو کی گنجائش کتنی ہوگی؟ اس بارے میں پروفیسر سینڈر اوٹے کہتے ہیں،’’ نظری طور پر اس کی گنجائش اتنی ہوگی کہ ایک ڈاک ٹکٹ جتنی ہارڈ ڈرائیو میں آج تک لکھی گئی تمام کتابیں محفوظ کی جاسکیں گی۔‘‘

تجربات کے دوران سائنس دانوں نے ایک مربع انچ کی ہارڈ ڈرائیو میں 500 ٹیرابٹ ڈیٹا کام یابی سے ذخیرہ کیا۔ ذخیرہ کاری کی یہ گنجائش اس وقت بازار میں دستیاب بہترین ہارڈ ڈسک کی گنجائش سے 500 گنا زیادہ ہے۔ ایٹموں کو فرداً فرداً ترتیب دینے کے لیے سائنس دانوں نے اسکیننگ ٹنلنگ مائیکرواسکوپ ( ایس ٹی ایم) کا استعمال کیا۔ اس مشین میں لگی ہوئی خردبینی سوئی کے ذریعے کسی میٹیریل کی سطح پر ایٹموں کے ساتھ فرداً فرداً چھیڑ چھاڑ کی جاسکتی ہے۔ اس ’ چھیڑ چھاڑ‘ کے دوران ماہرین انتہائی طاقت وَر خردبین کی مدد سے ایٹموں کو بہ آسانی دیکھ سکتے ہیں۔

پروفیسر اوٹے کے مطابق ایس ٹی ایم کی مدد سے ایٹموں کو ترتیب دینا ایک دل چسپ تجربہ ثابت ہوا۔ یہ ایسے ہی تھا جیسے ہم کسی تصویری معمے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پروفیسر اوٹے اور ان کی ٹیم نے کاپر اور کلورین کے ایٹموں کو ترتیب دے کر ان میں ایٹم کی سطح پر ڈیٹا کی ذخیرہ کاری ممکن بنائی، اس طرح کے تانبے کے دو ایٹموں کے درمیان کلورین کا ایک ایٹم رکھا گیا۔ سائنس داں کہتے ہیں کہ ایٹم کی سطح پر ڈیٹا محفوظ کرنے کی تیکنیک آن لائن ڈیٹا کی ذخیرہ کاری کے مسئلے کو بہترین حل ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم اس تیکنیک سے تیار کردہ ہارڈ ڈسک کی عام دست یابی میں ابھی وقت لگے گا۔

Tuesday, July 19, 2016

پاکستانی نوجوان دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل



ملتان: عثمان انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کراچی سے فارغ التحصیل 21 سالہ شاہ میر عامر نے دنیا کے چوٹی کے ہیکروں میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

شاہ میر عامر ’’اخلاقی ہیکنگ‘‘ سے تعلق رکھتے ہیں یعنی وہ کسی ویب سائٹ یا سرور کو نقصان نہیں پہنچاتے بلکہ اس میں موجود سیکیورٹی کی خرابیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے متعلقہ اداروں کو نقصان سے بچاتے ہیں۔ اخلاقی ہیکروں کی بین الاقوامی ویب سائٹ ’’ ہیکر ون‘‘ کے مطابق، شاہ میر اب تک سنیپ چیٹ، شوپیفائی، اِمگور، ڈراپ باکس، یوڈیمی، آئی آر سی کلاؤڈ، وائمیو، ٹوئٹر اور یاہو سمیت درجنوں اداروں کی ویب سائٹس میں مجموعی طور پر سیکیوریٹی کی 875 خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کرکے ڈیڑھ لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔

سائبر سیکیوریٹی کمیونٹی کی ویب سائٹ ’’ڈارک ریڈنگ‘‘ کے شون مارٹن نے اپنی ایک تازہ پوسٹ میں شاہ میر عامر کو چوٹی کے اخلاقی ہیکروں یا ’’خامیاں/ کمزوریاں ڈھونڈنے والوں‘‘ میں تیسرا نمبر دیا ہے جبکہ  ’’بگ کراؤڈ ‘‘ نامی ویب سائٹ نے بھی انہیں اپنے ہال آف فیم میں جگہ دی ہے۔ ’’ہیکر ون‘‘ نے اپنی تیسری سہ ماہی کے لیڈر بورڈ  میں شاہ میر کو دوسرا جبکہ مجموعی طور پر گیارہواں نمبر دیا ہے۔

چند روز پہلے اپنی ایک فیس بُک اپ ڈیٹ میں شاہ میر عامر نے بتایا کہ وہ آئندہ ماہ امریکی شہر لاس ویگاس میں منعقدہ ’’ڈیف کون‘‘ (DefCON) میں شرکت کی تیاریاں کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے’’چیریٹی ہیکرز ایسوی ایشن‘‘ (سی ایچ اے) کے نام سے بھی ایک ادارے کی داغ بیل بھی ڈالی ہے جس کا مقصد رنگ، نسل، مذہب، زبان یا ملک سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ سی ایچ اے امداد کے طور پر رقم اور کپڑوں کے علاوہ لوگوں کو یہ ترغیب بھی دے رہی ہے کہ وہ ضرورت مندوں کو اپنی ’’مہارت‘‘ اور ’’وقت‘‘ بھی عطیہ کریں تاکہ وہ معاشرے میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کرسکیں۔ ہیکنگ میں نوواردوں کو ان کا مشورہ ہے: ’’سیکھنے کےلئے کام کیجئے، کمانے کےلئے نہیں۔‘‘

Saturday, July 2, 2016

فیس بک فوٹوز اب بن جائیں گی ویڈیوز


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک چاہتی ہے کہ لوگ زیادہ سے زیادہ ویڈیوز شیئر کریں یہاں تک کہ وہ خود ہی ویڈیوز آپ کو بنا کر دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ جی ہاں فیس بک نے ایک نیا فیچر سلائیڈ شو متعارف کرایا ہے جس میں آپ کے موبائل فون کی تصاویر اور ویڈیوز کو ایک مختصر کلپ کی شکل میں ڈھال کر انہیں مختلف تھیمز اور میوزک سے سجایا جاتا ہے۔ یہ کام فیس بک خود کرتی ہے اور اس کے لیے سوشل نیٹ ورک نے اپنی فوٹو شیئرنگ ایپ مومنٹس کا فیچر اپنی مرکزی ایپ میں متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر آپ کے فون کی فوٹوز اور ویڈیو لائبریری سے سنک ہوجاتا ہے اور جب آپ 5 یا اس سے زائد تصاویر یا ویڈیوز 24 گھنٹے میں لیتے ہیں تو یہ ان کو ایک مختصر فلم کی شکل میں بدل دیتا ہے۔ جیسا کہ پہلے بتایا جاچکا ہے کہ یہ فیچر سب سے پہلے فیس بک کی ایپ مومنٹس میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ ایئر اِن ریویو فیچر کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا جس میں سال بھر میں شیئر کی جانے والی پوسٹس کو لے کر مختصر فلم تیار کی جاتی تھی۔ مومنٹس کو فیس بک ایپ میں لانے کا مقصد اس سوشل نیٹ ورک سائٹ کو ویڈیوز کے حوالے سے مزید آگے لانا ہے جس کا اظہار فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کئی بار کرچکے ہیں۔ یہ فیچر فی الحال آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

Friday, June 24, 2016

آئی فون کو بٹوے سے چارج کریں


اگر آپ کے پاس آئی فون 6 پلس یا 6S پلس کے علاوہ آئی فون کا کوئی ماڈل ہے تو اس بات کی قوی امید ہے کہ آپ بیٹری کی کمی کا شکار رہتے ہوں گے۔ جب بیک گراؤنڈ پر درجنوں اپ ڈیٹس اور ایپلی کیشنز چل رہی ہوتی ہیں، فون آپ کے ہر مقام کو نقشے پر نوٹ کر رہا ہوتا ہے، بلوٹوتھ، وائی فائی اور ڈیٹا انٹرنیٹ ہر وقت کام کر رہا ہوتا ہے ایسی صورت حال میں بیٹری کی جان نکلنا ایک عام سی بات ہے۔

اکثر لوگ بے وقت بیٹری کی کمی سے بچنے کے لیے چارجر ہمیشہ ساتھ رکھتے ہیں۔ اکثر تو بیٹری کیس اور بیٹری پیکس بھی لیے پھرتے ہیں۔ ظاہر ہے آج کل کے مصروف دور میں کوئی بھی اپنا فون چند منٹوں کے لیے بھی بند رکھنا گوارا نہیں کر سکتا۔

آئی فون صارفین کی اسی مشکل کو حل کرنے کے لیے ’’نومیڈ‘‘ کمپنی نے ایسا بٹوہ تیار کیا ہے جس میں ایک عدد بیٹری بھی نصب ہے۔ چمڑے سے بنا ہوا عام سی شکل و صورت کا یہ بٹوہ کام میں انتہائی خاص ہے کیونکہ اس میں اتنی طاقتور بیٹری موجود ہے جو ایک آئی فون کو مکمل چارج کر سکتی ہے۔

یہ بیٹری اندر مکمل طور پر سلی ہوئی ہے یعنی اسے باہر نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔ اس میں لائٹننگ یو ایس بی پورٹ موجود ہے جس کے ذریعے جب چاہیں آئی فون کو چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس بیٹری کو چارج کرنے بھی سہولت دی گئی ہے تاکہ آپ باآسانی اپنے بٹوے میں بیٹری بیک اپ لیے پھریں۔

یہ بٹوہ دو مختلف قیمتوں یعنی 119.95 اور 149.95 امریکی ڈالر کی قیمت میں دستیاب ہے۔ یقیناً آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بٹوہ کافی مہنگا ہے لیکن یاد رہے کہ کمپنی کا کہنا ہے دراصل اس میں بیٹری کی زیادہ قیمت نہیں بلکہ بٹوے میں استعمال ہونے والے بہترین چمڑے کی قیمت وصول کی گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس بٹوے کو باآسانی منگوایا جا سکتا ہے۔

Wednesday, June 15, 2016

مائیکروسافٹ کا سماجی سائٹ لنکڈ ان کو خریدنے کا اعلان



مائیکرو سافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان خریدنے کا اعلان کردیا ہے

مائیکروسافٹ نے بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ لنکڈ ان کو 26.2 ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کیا ہے جب کہ اس ڈیل کے بعد لنکڈ ان کے موجودہ سی ای او جیف وائینر اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے تاہم وہ مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا نڈیلا کو کمپنی امور میں رپورٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔

اس موقع پر مائیکرو سافٹ کے سی ای اور ستیا نڈیالا کا کہنا تھا کہ لنکڈ ان نے بزنس حب کو دنیا بھر کے پروفیشنلز سے رابطے کا بہترین نیٹ ورک بنایا ہے تاہم ہم لنکڈ ان کے ساتھ مل کر اس نیٹ ورک کو مزید بہتر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ لنکڈ ان بزنس کے حوالے سے مشہور سماجی سائٹ ہے جس کو دسمبر 2002 میں بنایا گیا اور 2003 میں اس کو عام پبلک کے لیے لانچ کیا گیا تھا جب کہ لنکڈان  کو استعمال کرنے والوں کی تعداد 400 ملین کے قریب ہے جس میں سے 106 ملین افراد فعال صارف ہیں۔

Friday, May 27, 2016

وائرلیس کے ذریعے 6 گیگا بائٹس ڈیٹا فی سیکنڈ منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ


کولون جرمنی: جرمن انجینیئروں نے 37 کلومیٹر کے فاصلے پر لائی فائی کے ذریعے 6 گیگا بائٹس فی سیکنڈ کی ہوش ربا رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفرکرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس کے لیے جرمن شہر کولون کی 45 منزلہ عمارت سے واخٹبرگ میں واقع ایک خلائی ریڈار تک یہ سگنل بھیجے گئے جن کا فاصلہ 37 کلومیٹر تھا۔ یہ تجربہ اے سی سی ای ایس یا ایڈوانسڈ ای بینڈ سیٹلائٹ لنک اسٹڈیز کا حصہ ہے۔ اس کے تحت ملی میٹر لہروں کے ذریعے 71 سے 76 گیگاہرٹز ریڈیو فری کوئنسی بینڈ پر یہ ڈیٹا بھیجا گیا ہے۔ تجرباتی طور پر یہ نظام مزید تیزی سے ڈیٹا بھیج سکتا ہے لیکن عملی طور پر ابھی 6 گیگا بائٹس فی سیکنڈ رفتار حاصل کی گئی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ پوری ڈی وی ڈی کے برابر ڈیٹا صرف 10 سیکنڈ میں بھیجا یا وصول کیا جاسکتا ہے۔ تصدیق کے بعد یہ کسی وائرلیس نظام کے ذریعے بھیجا جانے والا سب سے تیز رفتار ڈیٹا ہے۔ انجینیئروں نے اسے ڈیٹا ٹرانسفرکی تاریخ کا ایک اہم کارنامہ قرار دیا ہے۔ اگرچہ اس سے تیز رفتاری کا مظاہرہ تجربہ گاہ میں کیا جاتا رہا ہے لیکن یہ ڈیٹا حقیقی وقت میں ایک طویل فاصلے تک بھیجا گیا ہے۔

اس پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ دور دراز اور غریب علاقوں یا کسی آفت کے بعد انفراسٹرکچر تباہ ہونے والے خطوں میں اس نظام کو کم خرچ اور قابلِ بھروسہ نظام کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔

Friday, May 20, 2016

اینڈروئیڈ فون میں اب ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیے بغیراستعمال کریں



کیلیفورنیا: ایپلی کیشن کو انسٹال کیے بغیر استعمال کرنے کے لیے گوگل ایک نئی تکنیک انسٹینٹ ایپس پر کام کررہا ہے۔


گوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ کے لیے ایک بہت بڑی سہولت لانے کو تیار ہے۔ اینڈروئیڈ پر صارفین کو اکثر ایپلی کیشنزعارضی طور پر انسٹال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ مثلاً جب کسی آن لائن اسٹور پر انہیں کوئی چیز پسند آ جائے اور وہ اسے خریدنا چاہیں تو اس کے لیے اسٹور کی ایپلی کیشن انسٹال کرنا پڑتی ہے۔ اس طرح کوئی کھانا منگوانے کے لیے بھی اُن کی ایپلی کیشن انسٹال کرنا پڑ جاتی ہے اور پھر کئی غیر ضروری ایپلی کیشنز انسٹال ہونے کے بعد فون پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔

اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے گوگل پیش کرنے جا رہا ہے “انسٹینٹ ایپس” ۔ اس تکنیک کے تحت ڈیویلپرز اپنی ایپلی کیشن کا ایک الگ ورژن تیارکریں گے جس کے ذریعے وہ بغیر ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کیے کام کرسکے گی جیسے کسی ویب سروس کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو صرف ویب سائٹ پرجانا ہوتا ہے، اُسے ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑتا۔ اسی طرح اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز بھی بغیر انسٹال ہوئے کام کریں گی۔

بے شمار ایپلی کیشنز کی غیر ضروری انسٹالیشن کی وجہ سے اینڈروئیڈ پر جمع ہو جانے والے ڈیجیٹل کچرے سے اس فیچر کے ذریعے نجات مل جائے گی اور فون کی کارکردگی بہترین رہے گی۔

Tuesday, March 8, 2016

Email inventor Ray Tomlinson dies at 74


WASHINGTON (AFP) - Ray Tomlinson, the American programmer widely credited with inventing email, has died. He was 74. 

Before Tomlinson invented direct electronic messages between users on different machines on a certain network in 1971. Before then, users could only write messages to others using the same computer.

"A true technology pioneer, Ray was the man who brought us email in the early days of networked computers," his employer, Raytheon, said in a statement.

"His work changed the way the world communicates and yet, for all his accomplishments, he remained humble, kind and generous with his time and talents, He will be missed by one and all."

A company spokesman said Tomlinson passed away on Saturday, and the cause of death was not yet confirmed.

Tributes poured in from the online world.

"Thank you, Ray Tomlinson, for inventing email and putting the @ sign on the map. #RIP," Google s Gmail team tweeted.

Vint Cerf, considered one of the fathers of the Internet who was once a manager of the US Defense Advanced Research Projects Agency (DARPA), lamented the "very sad news" of Tomlinson s passing.

When Tomlinson invented the user@host standard for email addresses, it was applied at DARPA s ARPANET, the Internet s precursor. He was the first to use the @ symbol in this way, to distinguish a user from its host.

The Massachusetts Institute of Technology graduate detailed his creation on his blog, in an attempt to prevent legend from overtaking the facts.

"The first message was sent between two machines that were literally side by side" connected only through ARPANET, he wrote on his blog.

" I sent a number of test messages to myself from one machine to the other. The test messages were entirely forgettable and I have, therefore, forgotten them.

"Most likely the first message was QWERTYUIOP or something similar," he added, referring to the first letters on the traditional English-language keyboard.

"When I was satisfied that the program seemed to work, I sent a message to the rest of my group explaining how to send messages over the network. The first use of network email announced its own existence."

Saturday, March 5, 2016

ایل جی نے قابل استطاعت سمارٹ فون اسٹائلس 2 متعارف کرادیا


13میگا پکسل فرنٹ اور 8 میگا پکسل بیک کیمرے کے ساتھ درمیانہ درجے کے اعلیٰ معیارکا سمارٹ فون

کراچی۔ ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے درمیانے درجے کا جدید ترین اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلش 2 (LG Stylus 2) متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایل جی اسٹائلش ٹو دراصل G4اسٹائلس کا جدید ورژن ہے۔ یہ کم قیمت کا حامل 5.7 انچ کا ہینڈ سیٹ ہے جس کے بہت سے اعلیٰ معیار کے فیچرز ایل جی کے بنیادی ماڈلز میں دستیاب ہیں۔ اس کے ہمراہ پرانے ربر کی نوک والے پین کے مقابلے میں نینو کوٹڈ کا ایک پین بھی شامل ہے۔

ایل جی اسٹائلس 2 میں پین پاپ (Pen Pop) جیسے فیچرز خصوصی طور پر شامل کئے گئے ہیں۔ اس میں پین رکھنے کی جگہ بھی شامل ہے جس کی بدولت بیٹری ختم ہونے کے باوجود اسٹائلس 2 میں اچانک آنے والا میسج دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں کیلیگرافی پین فونٹ (Calligraphy Pen font)بھی موجود ہے جس کے ذریعے کوئی بھی اسی طرح خوبصورتی کے ساتھ لکھ سکتا ہے جس طرح فاونٹین پین سے لکھا جاتا ہے۔

یہ صرف 7.4 ملی میٹر پتلا اور محض 145 گرام وزنی ہے اور قابل ذکر طور پر یہ پرانے اسمارٹ فونز کے مقابلے میں پتلا نظر آتا ہے۔ یہ ہینڈ سیٹ منفرد انداز کا ڈیزائن فراہم کرتا ہے جس کے فرنٹ پر خصوصی فلیٹ ڈسپلے (Protruded Flat Display) ہے جبکہ پشت پر ہیئر لائن کا پیٹرن ہے اور اس کے تمام کونے دھاتی فریمز پر مبنی ہیں۔ ایل جی اسٹائلس 2 میں 3000 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بھاری بیٹری اور ایس ڈی کارڈ لگانے کی گنجائش ہے جس کے باعث 5.7 انچ کی بڑی اسکرین پر مختلف اقسام کے ملٹی میڈیا سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اس کا پروسیسر 1.2 گیگا ہرٹز کواڈکور کا حامل ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرا 13 میگا پکسل جبکہ بیک کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

ایل جی الیکٹرانکس موبائل کمیونکیشنز کمپنی کے سی ای او اور پریذیڈنٹ جونو چو نے بتایا، درمیانے درجے کا اعلیٰ معیار کا اسمارٹ فون ایل جی اسٹائلس 2 بڑی اسکرین اور نوٹنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈیوائس عوام کے لئے ہمارے عزم کی ایک اور مثال ہے جہاں ترقی اور جدت کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔

ایل جی سٹائلس کی خصوصیات

5.7انچ ایچ ڈی ٹاچ سکرین، 1.2 گیگاہرٹز کواڈ کور پروسیسر، 13میگا پکسل فرنٹ اور 8 میگا پکسل بیک کیمرا، 1.5جی بی ، ایل بی ڈی ڈی آر 3 ریم، 16 جی بی روم ، 3000ایم اے ایچ ریمویبل بیٹری، انڈرائیڈ 6.0مارشمالو آپریٹنگ سسٹم، ایل ٹی ای /ایچ ایس پی اے /جی ایس ایم نیٹ ورک، وائی فائی 802.11 بی جی این، بلوتوتھ 4.1، یو ایس بی 2.0 اور ٹائی ٹین، سفید اور بروون کلر میں دستیاب ہے۔

Tuesday, March 1, 2016

Google takes some blame in self-driving car bang-up


SAN FRANCISCO (AFP) - Google on Monday said that its self-driving car bore some of the blame in a recent fender-bender after making the kind of assumption a human might have made.

A Lexus car converted into an autonomous vehicle by the Internet company had a low-speed collision with a transit bus on February 14 in what marked the first time that Google laid some of the responsibility for a crash on the software brains.

"This is a classic example of the negotiation that’s a normal part of driving -- we’re all trying to predict each other’s movements," Google said in a February monthly report about the performance of its self-driving cars.

"In this case, we clearly bear some responsibility, because if our car hadn’t moved there wouldn’t have been a collision."

A report filed with the California Department of Motor Vehicles contained details of the incident.

It said the Lexus was in Mountain View, where Google and its parent company Alphabet are based, with a test driver capable of taking control in position when the autonomous vehicle pulled toward a right-hand curb in anticipation of making a right turn.

The vehicle stopped after detecting sandbags near a storm drain in its path, then waited for a break in traffic to get around the obstruction, the report indicated.

After several vehicles passed, the self-driving car eased back into the center lane believing an approaching transit bus would stop, Google said. The bus did not stop.

"Our test driver, who had been watching the bus in the mirror, also expected the bus to slow or stop," Google said in its monthly report.

"And we can imagine the bus driver assumed we were going to stay put. Unfortunately, all these assumptions led us to the same spot in the lane at the same time."

The self-driving car was moving about two miles per hour when it collided with the side of the bus, which was traveling about 15 MPH, the accident report filed by Google said.

The accident was reviewed and software modified to "more deeply understand" that buses and other large vehicles are less likely to yield to the self-driving cars, according to Google.

But critics of the autonomous cars were not so forgiving.

"This accident is more proof that robot car technology is not ready for auto pilot and a human driver needs to be able to take over when something goes wrong," Consumer Watchdog privacy project director John Simpson said in a release.

"The police should be called to the site of every robot car crash and all technical data and video associated with the accident must be made public."

Google has previously disclosed accidents involving its self-driving cars, but maintained that they resulted from the actions of humans and not its technology.

Saturday, February 27, 2016

You Can Soon Download Films On Mobiles In 5 Seconds


In today’s mobile internet world, speed is the most thrilling aspect. This thrill can soon be a reality for you will soon be able to download films on mobile phone in just 5 seconds!

A Times of India report quoting NYT said that the University of Surrey is doing work on fifth-generation, or 5G, wireless technology. The work set to be completed in early 2018 will let you download “entire movies to smartphones or tablets in less than five seconds”, TOI said.

Notably, 5G is the term on everyone`s lips at the Mobile World Congress in Barcelona and a global race to develop it is under way.

5G will massively speed up the Internet and unlock the Internet of Things — making driverless cars and talking fridges a reality.

IoT, for a laymen, is a futuristic system where you can control almost everything — from TV to refrigerator, from air-cooling to coffee machine — with your smartphone.

Thursday, February 25, 2016

فیس بک نے رد عمل کے 7 نئے بٹن متعارف کروا دیئے


سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے رد عمل کے 7 نئے بٹن متعارف کروا دیئے ہیں۔ صارفین اب صرف انگوٹھے کے اشارے والا لائیک ہی نہیں بلکہ مختلف رد عمل دے پائیں گے۔
نیو یارک: فیس بک نے لائیک کے ساتھ ساتھ جو خودکار بٹن متعارف کرائے ہیں ان کے استعمال سے صارف اپنے دوستوں کی پوسٹ پر کسی بھی جذبے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ فیس بک نے کہا ہے کہ ادارے نے محسوس کیا ہے کہ صارفین کے پاس کسی پوسٹ پر رائے زنی کے اور بھی طریقے ہونا چاہئیں۔ ان بٹنوں میں ناپسندیدگی کا بٹن اب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ ان بٹنوں کا اضافہ کمپنی کے سی ای او مارک زکربرگ صارفین کی رائے جاننے کے بعد متعارف کروانے کا فیصلہ کیا۔ یہ بٹن اسپین اور آئرلینڈ کے صارفین گزشتہ برس اکتوبر سے استعمال کر رہے ہیں۔

گوگل نے ایس ایم ایس کے متبادل نیا سسٹم متعارف کروا دیا


گوگل نے دنیا بھر کے 800 موبائل آپریٹرز کے ساتھ شراکت کر کے ایس ایم ایس کی بجائے آر سی ایس (رچ کمیونیکشن سروس) متعارف کروانے کا اعلان کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک) گوگل نے دنیا بھر کے 800 موبائل آپریٹرز کے ساتھ شراکت کر کے ایس ایم ایس کے متبادل سسٹم پر کام شروع کر دیا ہے ۔
اب ایس ایم ایس کا نام آر سی ایس (رچ کمیونیکشن سروس) ہو گا جو نہ صرف صارفین کو تحریری پیغامات اور ایم ایم ایس بھیجنے میں مدد دے گا بلکہ ایموجیز، فائلز، گروپ چیٹس اور یہاں تک کہ پیغام پڑھنے پر پڑھے جانے کا فیچر بھی سامنے آئے گا ۔
گوگل کی طرف سے 800 موبائل آپریٹرز کی مدد سے یہ سسٹم اینڈرائیڈ ڈیوائس کے لیے متعارف کرایا جائے گا ۔

Tuesday, February 23, 2016

ایف بی آئی سے تنازع، زکربرگ کا ایپل سے اظہارِ ہمدردی


سماجی روابط کے لیے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کے چیف ایگزیکیٹو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی سے تنازع کے تناظر میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے تئیں ہمددری کے جذبات رکھتے ہیں۔
ایف بی آئی نے اپیل کو حکم دیا ہے کہ وہ سان برنارڈینو میں حملہ کرنے والے رضوان فاروق کے آئی فون کو ’ان لاک‘ کرے تاکہ اس میں موجود مواد تک رسائی مل سکے تاہم ایپل نے اس حکم کی تعمیل سے انکار کیا ہے۔
مارک زکربرگ نے پیر کو کہا کہ وہ اس بات میں یقین نہیں رکھتے کہ حکام کے پاس انکرپشن کے تحت محفوظ بنائے جانے مواد تک رسائی کا کوئی چور دروازہ ہو۔
سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران زکربرگ کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ انکرپشن توڑنے کے لیے چور دروازے بنانا، سکیورٹی بہتر بنانے کے تناظر میں موثر اقدام ہے یا یہ کوئی درست عمل ہے۔‘
’ہمیں ٹم کک اور ایپل سے ہمدردی ہے۔‘
انھوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں ان کی کمپنی دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے پرعزم ہے وہیں وہ انکرپشن کی بھی حامی ہے۔



اس سے قبل فیس بک نے جمعرات کو ایپل کی جانب سے اس عدالتی فیصلے کی مخالفت کی حمایت کی تھی جس میں ایپل کو کے لیے آیف بی آئی کی مدد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر میں رضوان فاروق نے کیلیفورنیا کے شہر سان برناڈینو میں اپنی بیوی تاشفین ملک کے ساتھ مل کر 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے انھیں بھی گولی مار دی تھی۔
رضوان فاروق سے ایک آئی فون برآمد ہوا تھا اور اس فون میں موجود تحریری اور تصویری مواد تک رسائی کے معاملے پر ٹیک کمپنیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین انکرپشن کی حدود پر تنازع سامنے آیا ہے۔
خیال رہے کہ عدالت نے ایپل کو حکم دیا تھا کہ وہ سان بارنارڈینو کے حملہ آور سید رضوان فاروق کے آئی فون میں موجود ڈیٹا تک رسائي کے لیے ایف بی آئی کی مدد کرے۔
تاہم ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گيا تھا کہ ’امریکہ کی حکومت نے ایپل کو ایک بے مثل قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جس سے ہمارے صارفین کی سلامتی کو خطرہ ہے۔ ہم اس حکم کی مخالفت کرتے ہیں، جس کے حالیہ قانونی مقدمے کے علاوہ بھی اثرات ہیں۔‘
فیس بک کے علاوہ ٹوئٹر اور گوگل نے بھی اس معاملے پر ایپل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Saturday, February 20, 2016

گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ میں سندھی اور پشتو کی سپورٹ شامل کردی


گوگل نے گوگل ٹرانسلیٹ میں 13 نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے۔ ان 13 زبانوں میں پاکستان کی دو زبانیں سندھی اور پشتو بھی شامل ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ پر اب 103 زبانوں کی سپورٹ شامل ہوگئی ہے۔ یہ 103 زبانیں اس وقت دنیا کی 99 فیصد آبادی کی زبانیں بھی ہیں۔

سندھی اور پشتو پاکستان کی اہم زبانیں ہیں۔ سندھی صوبہ سندھ کی دفتری زبان بھی ہے جبکہ پشتو پاکستان کی پختون آبادی کی زبان ہے۔ گوگل کا اندازہ ہے کہ سندھی بولنے والوں کی تعداد 25 ملین اور پشتو بولنے والوں کی تعداد 43 ملین افراد ہیں۔گوگل ٹرانسلیٹ میں اس وقت پاکستان کی 4زبانیں شامل ہوگئیں ہیں۔ اردو اور پنجابی تو پہلے سے موجود تھیں اب سندھی اور پشتوکا اضافہ بھی ہوگیا ہے۔