ڈپریشن سے نجات کے لیے مچھلی کا استعمال زیادہ کریں
سائنس دانوں نے ڈپریشن سے بچنے کے لیے ایک نئی تحقیق کی ہے جس کے مطابق جو افراد مچھلی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ ڈپریشن کا کم شکار ہوتے ہیں ان افراد کی نسبت جو مچھلی کا استعمال کم کرتے ہیں- مچھلی میں ایک خاص قسم کا فیٹی ایسڈ ہوتا ہو انسانی دماغ کو رواں رکھنے میں کافی اہم کردار ادا کرتا ہے- چینی سائنس دانوں کے مطابق مچھلی اور ڈپریشن کے متعلق پہلے بھی کافی تحقیق ہوئی ہے مگر اس کے نتائج واضح اور تسلی بخش نہیں تھے

سائنس دانوں کے کہنا ہے کہ مچھلی کے استعمال اور انسانی ذھن میں ایک اہم تعلق ہے-جو افراد کثرت سے مچھلی کا استعمال کرتے ہیں ان کی ذہنی صحت کافی بہتر ہوتی ہے- اس کے علاوہ مچھلی میں موجود اومیگا تھری انسانی دماغ کی صحتمندی میں اہم کردار ادا کرتا ہے- تحقیق میں اس بات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے کہ جو افراد مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے انہیں وہ مچھلی میں پاۓ جانے والے مرکبات بیجوں اور میوؤں سے حاصل کرنے چاہئیے
No comments:
Post a Comment