نیویارک: موبائل فون پر میسیجنگ کا ٹرینڈ جیسے جیسے بڑھتا جا رہا ہے لوگوں کو اپنے پیاروں کو میسج کرنا ہو، آڈیو یا ویڈیو پیغام دینا ہو تو وہ واٹس ایپ کا سہارا لیتے ہیں اسی لیے واٹس ایپ کا استعمال کرنے والوں کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے جس سے واٹس ایپ کی پسندیدگی کا گراف مزید بڑھ گیا ہے۔
واٹس ایپ کی تعداد کا ایک ارب تک پہنچنا ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے تاہم یہ تعداد فیس بک کے اپنی میسینجر موبائل ایپلی کیشن کے صارفین سے زائد ہے جس کے ماہانہ 80 کروڑ صارفین ہیں جب کہ فیس بک کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ پرروزانہ 42 ارب پیغامات اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں تاہم ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی واٹس ایپ کئی اہم منڈیوں میں پیچھے ہے اور اسے مزید جدید فیچر متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔
آئی ایچ ایس کے موبائل تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایسی کئی بڑی منڈیاں ہیں جہاں واٹس ایپ بڑا کھلاڑی نہیں ہے جب کہ چین میں وی چیٹ کے 50 کروڑ صارفین ہیں۔ جاپان میں لائن پسند کیا جاتا ہے اور کاکاؤ ٹاک جنوبی کوریا میں فیورٹ میسجنگ سروس ہے لیکن یہ سب مخصوص علاقوں اور خطوں تک محدود ہیں جب کہ بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ کامیاب واٹس ایپ ہے۔
No comments:
Post a Comment