Friday, August 12, 2016

انسانی دماغ میں غیر ضروری مادوں کے اخراج کا نظام


انسانی دماغ میں غیر ضروری مادوں کے اخراج کا نظام 

طبی محققین کے مطابق انسانی دماغ میں غیر ضروری مادوں کو دماغ سے باہر نکالنے کا ایک بہت ہی مؤثر نظام موجود ہوتا ہے - یہ نظام انسانی دماغ کے تمام خلیوں کے فاسد مادوں کے اخراج میں معاون ہوتا ہے- طبی زبان میں اس نظام کو گلیمفٹک سسٹم کے نام سے جانا جاتا ہے- فن لینڈ کی ایک معروف یونیورسٹی کے محقیقین نے دماغ کی بہت ہی واضح تصویروں کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے

دماغ سے غیر ضروری اور فاسد مادوں کے اخراج کے لیے دماغ کی رگیں اور شریانیں سکڑتی اور پھیلتی ہیں- انسانی نظام تنفس بھی اس اخراج میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے- اگر اس نظام سے فاسد مادوں کے اخراج میں کو رکاوٹ در پیش ہو تو اس سے دماغی امراض کے لاحق ہونے کے خدشے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا- سائنس دانوں کے مطابق اس تحقیق نے انسانی دماغ کے متعلق نئی راہیں کھول دیں ہیں- مستقبل میں اس تناظر میں کافی اہم پیش رفت کی امید کی جا رہی ہے

No comments:

Post a Comment